فلم،ٹی وی،تھیٹر کی نامور فنکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

فلم،ٹی وی،تھیٹر کی نامور فنکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ماضی کی معروف اداکارہ نگہت بٹ انتقال کرگئیں۔فلم، ٹی وی اور سٹیج پر تین دہائیوں تک اداکاری کرنے والی نامور اداکارہ نگہت بٹ ان دنوں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور تھیں،معاشی تنگ دستی کی وجہ سے دو سال سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کر سکیں تھیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ وہ کئی امراض میں بھی مبتلا تھیں شوبز حلقوں نے حکومت سے نگہت بٹ کی مالی امداد اور ان کے علاج معالجے کی اپیل بھی کی تھی مگر اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔ نگہت بٹ کے شوہر عابد بٹ کا شمار بھی ملک کے چند نامور فنکاروں میں کیا جاتا تھا 4سال قبل انتقال کرنے والے عابد بٹ نے دین سے لگاؤ کی وجہ سے کئی سال قبل اداکاری کے شعبہ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنے شوہر کی وجہ سے ہی نگہت بٹ بھی اداکاری کے شعبہ سے کنارہ کشی اختیار کرچکی تھیں۔یو ں تو مرحومہ نے لاتعداد ڈراموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کئے مگر ان کے کیرئیر کے یادگار ڈراموں میں ”لنڈا بازار“اور”خواہش“شامل ہیں۔ اداکارہ نگہت بٹ کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن ای بلاک میں پڑھائی گئی۔جس کے بعد اداکارہ کی مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کے نماز جنازہ میں شوبز سے وابستہ کسی نمایاں شخصیت نے شرکت نہیں کی۔
نگہت بٹ

مزید :

صفحہ آخر -