شجاعت حسین کی چیئرپرسن پاک کینیڈا فرینڈ شپ گروپ سلمیٰ زاہد کو مبارکباد

شجاعت حسین کی چیئرپرسن پاک کینیڈا فرینڈ شپ گروپ سلمیٰ زاہد کو مبارکباد

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کینیڈا کی رکن اسمبلی سلمیٰ زاہد کو کینیڈا پاکستان پارلیمنٹرین فرینڈشپ گروپ کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر فون پر مبارکباد دی ہے اور بطریق احسن ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور احسن انداز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیں ان پر فخر ہے۔

مبارکباد

مزید : صفحہ آخر