ترک صدر کی آمد پر پارلیمنٹ میں احتجاج سے متعلق علم نہیں، شیخ روحیل
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی جانبس ے ترکی کے صدر طیب اردگان کی آمد کے موقع پر پارلیمنٹ میں احتجاج کر نے متعلق کسی پلان کا علم نہیں ذاتی طور پر کہتاہوں جو غلطیاں پی ٹی آ ئی نے کیں وہ نہیں دہرانی چاہیے جب تک ملک سے گردشی قرضے ختم نہیں ہوں گے اس وقت تک مہنگائی کا طوفان نہیں تھم سکتا۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شیخ روحیل اصغر نے کہااحتجاج کرنا کسی بھی سیاسی پارٹی کا حق ہوتا ہے لیکن کسی دوسرے ملک کی شخصیت کے سامنے احتجاج کرنا میں مناسب نہیں سمجھتا جب کوئی سربراہان مملکت کسی دوسرے ملک کا دورہ کرتاہے تو وہ اس ملک کے کسی بھی عہدایدار کا ذاتی دوست نہیں ہوتا بلکہ ریاست کا ریاست سے رابطہ ہوتاہے ایک سوالکے جواب میں انہوں نے کہا جب تک ملک پر گردشی قرضوں کا بوجھ رہے گا کوئیی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی۔ جتنا کسارہ بڑھے گا اتنہ ہی مہنگائی بڑھے گی اس میں دو رائے نہیں جب وزیر اعظم خود اعتراف کرئے کہ میرا گذارا نہیں ہوتا تو 16000لینے ولا کیسے گذارا کرسکتا ہے جس کے دو چار کھانے والے جی ہوں ان کا کیسے گذارا ہوتا ہوگا۔ (م،ع)اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امجد نیازی نے کہاہے کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو 2035تک گروی رکھ دیاہے جس کو چھڑانے کیلئے حکومت قرضے لینے پر مجبور ہے سابقہ حکمرانوں نے ملک کو گروی رکھ کر دنیا میں اپنی جائیدادئیں بنا لی مگر عوام کو مشکالت کے بھنور میں چھوڑ گے وہ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتوگ کرہے تھے رکن قومی اسمبلی امجد نیازی نے کہا کہ موجودہ حکومت قرضے لینے پر مجبور ہے قرض لینے کی وجوہات ہیں اس کی ذمہ دار وہ حکومتیں ہیں جو اداروں کو قرضوں کے جال میں اور گروی رکھ کر چلے گے جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک ڈیفالٹ کا خطرہ تھا۔ ہم اسے خسارے سے نکال رہے ہیں پی ٹی آئی نے کاروبار میں جمہود کو توڑا ہے۔
شیخ روحیل