ایسا ہیلتھ سسٹم ہو ڈاکٹر ملک سے باہر نہ جائیں،پرویز الٰہی

  ایسا ہیلتھ سسٹم ہو ڈاکٹر ملک سے باہر نہ جائیں،پرویز الٰہی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہیلتھ سسٹم ایسا ہونا چاہئے کہ ڈاکٹر پاکستان سے باہر نہ جائیں بلکہ ہمارے دورکی طرح واپس آئیں۔ وہ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے صدر سلیمان حبیب چودھری کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے عہدیداروں پر مشتمل وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کو بلاامتیاز طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل ہونے چاہئیں اور انہیں بھی دل لگا کر مریضوں کی خدمت کرنی چاہئے۔ وفد میں ڈاکٹر نادر بٹ صدر وائی ڈی اے، ملک منیر احمد صدر پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف، شیخ محمد نصرت، ڈاکٹر جعفر نقوی، ڈاکٹر مدثر مرزا، ڈاکٹر محمود الحسن، ڈاکٹر حسنین احمد، ڈاکٹر سعود افضل، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر احتشام، ڈاکٹر نقاش، ڈاکٹر عبدالرحمن، سٹاف نرس زاہدہ، شبانہ، ثوبیہ، لبنیٰ یاسمین، فرزانہ یاسمین، شمشاد نیازی، نیلم شہزادی، شازیہ مجید، فاخرہ الیاس اور میڈم رضیہ شامل تھیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے صدر نے سپیکر کو تفصیل سے اپنے مسائل و مطالبات سے آگاہ کیا۔

پرویز الٰہی

مزید : صفحہ آخر