خان صاحب اتحادیوں کومزید چکمہ نہیں دے سکتے،مصطفی نواز کھوکھر

خان صاحب اتحادیوں کومزید چکمہ نہیں دے سکتے،مصطفی نواز کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت تبدیلی کے سونامی میں ہچکولے کھا رہی ہے۔ حکومت کی نالائقی کی وجہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ معاشی بد حالی کے نتائج خطرناک ہو ں گے۔ عمران خان کو واپس گھر بھیجنے کے سوا کوئی راستہ نہیں،خان صاحب زیادہ دیر تک اتحادیوں کو چکمہ نہیں دے سکتے۔تبدیلی سرکار میں گزشتہ سال 10لاکھ افراد بیروزگار ہوئے۔ نالائق حکومت کی وجہ سے رواں سال مزید 12 لاکھ افراد کی بیروزگاری کا خدشہ ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر

مزید :

صفحہ آخر -