شفیق آباد سے لاپتہ ریڑھی فروش کی بوری بند نعش برآمد

شفیق آباد سے لاپتہ ریڑھی فروش کی بوری بند نعش برآمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ پرانا راوی پل کے علاقہ سے 45سالہ شخص کی بوری بند ملنے والی لاش کی شناخت سلیم کے نام سے ہوگئی۔ جسے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔مقتول شفیق آباد کے علاقہ میں کھانے کی ریڑھی لگاتا،شادباغ کا رہائشی اور 5بیٹیوں کا باپ تھا، جو دوروز قبل پُراسرار پر لاپتہ ہو گیا تھا اور شفیق آباد پولیس نے اس کی گمشدگی کی رپٹ بھی درج کررکھی تھی۔بتایاگیا ہے گزشتہ رو ز شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو اطلاع دی گئی کہ پرانا راوی پل جنگل میں ایک بوری بندلاش پڑی ہے، بعد ازاں پولیس نے وائرلیس پر لاش ملنے کی اطلاع نشر کی تو پتہ چلا یہ دوروز قبل شفیق آباد کے علاقہ سے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے ریڑھی پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنیوا لے سلیم کی لاش ہے جس کی دو روز قبل گمشدگی کی رپٹ درج کرائی گئی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر نامعلوم افراد کیخلاف اغوا اور قتل کا مقد مہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی۔

بوری بند لاش

مزید : صفحہ آخر