برائلر مرغی کے باعث کینسر کا مرض بڑھ رہا ہے،امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی

  برائلر مرغی کے باعث کینسر کا مرض بڑھ رہا ہے،امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) امریکی تحقیقاتی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی نے رپورٹ جاری کی ہے کہ برائلر چکن کا زیادہ استعمال کینسر کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ برائلر کی خوراک میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو گوشت میں آرسینگ کی مقدار کوبڑھا دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایجنسی نے 100سے زائد مختلف مقامات سے سیمپل اکٹھے کئے اور انکشاف کیا کہ برائلر مرغی کی کلیجی میں سب سے زیادہ آرسینک جمع ہوتی ہے جو کینسر کا باعث بنتی ہے جبکہ زیادہ چکن کا گوشت کھانے سے انسانی پھیپھڑوں‘ جگر‘گردے‘مثاثہ اور جلد کے امراض بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق برائلر مرغی کی خوراک میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جن سے بلد پریشر سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔

مرغی

مزید : صفحہ آخر