پنجاب یونیورسٹی ایملائز ہاؤسنگ سکیم ٹاؤن ون کے رہائشوں کے انتخابات کل

پنجاب یونیورسٹی ایملائز ہاؤسنگ سکیم ٹاؤن ون کے رہائشوں کے انتخابات کل

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)پنجاب یونیو رسٹی کے ایمپلائز ہاوسنگ سکیم ٹاون ون کے رہائشیوں کے انتخابات کل ہو ں گے، فرینڈ ز گروپ اور تحریک تحفظ حقوق گروپ کے درمیا ن کا نٹے دار مقابلہ متوقع۔ تحریک تحفظ گروپ کے صدر کیلئے پروفیسر ڈاکٹر ابوالوفا محمود کا مقابلہ فرینڈز گروپ کے پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ کے درمیان ہوگا۔ نائب صدر کے لیے صوفی محمد جمیل انجم اور پروفیسر ڈاکٹر منور علی منور کے درمیان جوڑ پڑے گاسیکرٹری جنرل کے لیے تحریک تحفظ کے رانا لیاقت علی، فرینڈز گروپ کے احمد علی چٹھہ بامقابل ہونگے، جوائنٹ سیکریٹر ی کے لیے میاں سہیل اکرم اور پروفیسر ڈاکٹر سید عامر محمود کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ کل ہونیوالا انتخابی معر کہ پنجاب یونیو رسٹی کے رہائشیو ں کیلئے بڑا اہم ہے،دونوں گروپ بڑی سرگرمی سے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ تحریک تحفظ ٹاون کا انتخابی نشا ن مینا رپاکستان جبکہ فرینڈز گروپ کا انتخابی نشان چاند ہے۔ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب بھی کل ہی ہونا ہے۔ بلاکA اور بلاک Bسے ریحان اطہر، سجاد بشیر،فیاض اصغر، امجد رسول، جاویداختر، فرینڈز گروپ جبکہ شہباز ملک، مبشر بٹ، شاہد محمود،علی شاہ، مجاہد بٹ تحریک تحفظ کے امیدوار ہیں۔دونوں گروپوں کی طرف سے جیتنے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔ڈورٹو ڈور مہم میں ووٹرز کو منشورپیش کرنے کے علاوہ یونیورسٹی ٹاون کو مثالی ٹاون بنانے کے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ انتخابی نشان مینار پاکستان اور انتخابی نشان چاند کے بڑے بڑے نشان فیلکس اور بینر ز ٹاون ون کے چاروں اطراف میں لگا ئے گئے ہیں۔

انتخابات کل

مزید : صفحہ آخر