وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حج پالیسی 2020ء پیش، اسی دن اعلان متوقع

وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حج پالیسی 2020ء پیش، اسی دن اعلان متوقع

  



ٍ لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی 2020ء کابینہ میں منظوری کیلئے تیار،کا بینہ ڈویژن کو مسودہ مو صول،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر انوالحق قادری کی حج پالیسی کی تیاری میں لا تعلقی کی وزارت مذ ہبی امور میں گونج، حج پالیسی حج امور کے انچارج مشیر وزیر اعظم پاکستان ارباب شہز اد اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امو ر میاں مشتا ق احمد نے دن رات ایک کر کے تیار کی ہے۔ذ رائع کا دعویٰ، وزارت مذہبی امور میں دھڑے بندی ہے،کیا وفاقی وزیر اور سیکرٹری میں اختلافات کا تاثر درست ہے، ذرائع کا کچھ بتانے سے انکار،تر جمان وزارت مذہبی امور نے دھڑے بندی اور اختلافات کی تر دید کرتے ہو ے کہا کہ ایسا کچھ نہیں،سب ایک ہیں۔وفاقی وزیر معاملات سے کیسے دور رہ سکتے ہیں۔ حج 2020ء کے انتظامات کا جائزہ لے کر سعودیہ سے 3 دن پہلے پاکستا ن پہنچے ہیں۔کابینہ کو موصول ہونے والے حج پالیسی کے مسودہ میں سرکاری حج سکیم کا پیکج 5لاکھ 50ہزار تجویز کیا گیا ہے،حج کرایہ 900اور 950 ڈالر دیا گیا ہے۔ روز نا مہ پاکستان کو معلو م ہوا ہے کہ گزشتہ سال سے حج پیکج ایک لاکھ 15ہزار مہنگا کرنے کے حوا لے سے اپوزیشن اور ملک بھر کے مختلف حلقوں کی طرف سے بڑھتی ہو ئی تنقید کے بعد وزیر اعظم نے ارباب شہز اد کو حج پیکج کم کرنے کی ہدایت کی ہے،منگل سے پہلے کچھ امور طے ہونے کا امکان ہے، منگل کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کا بینہ حج کرایہ اور حج پیکج منظوری سے پہلے کم کر سکتی ہے۔وفاقی کابینہ کے منگل کے ہونے والے اجلاس میں حج پالیسی 2020ء پیش کی جائے گی،اسی دن اعلان متوقع ہے۔

مزید : صفحہ آخر