فلاحی اداروں میں پلی بڑھی کائنات کی نعش کا پوسٹمارٹم مکمل،تدفین

فلاحی اداروں میں پلی بڑھی کائنات کی نعش کا پوسٹمارٹم مکمل،تدفین

  



لاہور(کرائم رپورٹر)کاشانہ کی سابقہ رہائشی اقرا کائنات کی پر اسرار موت کا معاملہ، خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اقراکائنات کے معدے کے نمونوں کو فرنزک لیب بھیجوایا جائے گا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اقرا کائنات کا شوہر اور سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا،اقرا کائنات شوہر عابد سے جھگڑا کر کے اپنی سہیلی کے پاس گئی تھی۔واضح رہے کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ کائنات وہ بچی ہے جو بچپن ہی سے فلاحی اداروں میں رہی ہے اور اس سے غیراخلاقی و غیرمناسب کام بھی کروائے جاتے رہے ہیں۔ افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 ماہ قبل خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کائنات کو مار دیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اس کا انتقال 5 فروری کو ہسپتال میں ہوا اس سے قبل اسے تشویشناک حالت میں ایدھی سنٹر لایا گیا۔ پہلے ایدھی سنٹر کی جانب سے کہا یہ جا رہا تھا کہ اقراکائنات کو لاوارث قرار دے کر دفنایا جائے گا جس پر افشاں لطیف نے مذاحمت کی۔ دوسری جانب پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش اس کے شوہر عابد کے حوالے کردی ہے جس نے اس کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی ہے۔

کائنات،تدفین

مزید : صفحہ آخر