سینیٹر کامل علی آغاسے سردار عتیق احمد خاں کی ملاقات

      سینیٹر کامل علی آغاسے سردار عتیق احمد خاں کی ملاقات

  



لاہور(جنرل رپورٹر)آزاد کشمیر کے سابق صدرمسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خاں نے اپنے کشمیری ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیائے عالم کے سامنے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے اور ہم ان کی اس کاوش کو داد تحسین پیش کرتے ہیں۔عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو پہنچا دیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کوسہارا دیتے ہوئے عالمگیر تحریک بنادیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر کی مکمل آزادی تک پاکستان مسلم لیگ مسلم کانفرنس کے ساتھ جدوجہد آزاد کشمیر کا حصہ رہے گی۔

سینیٹر کامل آغا

مزید : صفحہ آخر