گالم گلوچ سے آل شریف کو نجات ملہ نہ احسن اقبال فرار ہو سکیں گے: مراد سعید

گالم گلوچ سے آل شریف کو نجات ملہ نہ احسن اقبال فرار ہو سکیں گے: مراد سعید

  



اسلام آباد (این این آئی)لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاگالم گلوچ سے آل شریف کو نجات ملی نہ احسن اقبال فرارہو سکیں گے۔ قوم کی لوٹی رقم کا حساب دینا ہوگا۔ کرپشن کرتے ہوئے انہیں شرم آتی ہے نہ ہزیان گوئی کرتے ہوئے حیا کو پاس پھٹکنے دیتے ہیں،۔گرفتار چوری کے الزام میں ہیں اور تقریریں سیاسی افلاطون بن کے کرتے ہیں۔لیڈر کا پورا ٹبر چوری میں ملوث تھا تو احسن اقبال اپنے ٹبر کیساتھ ملکر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔مراد سعید نے کہاکہ احسن اقبال خود مرکز میں بیٹھ کر اور بھائی کو پنجاب میں بٹھا کر وارداتیں کرتے رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب ہارٹیکلچر سے لے کر نارووال سٹیڈیم تک دونوں بھائیوں کی وارداتوں کی کہانیاں بکھری پڑی ہیں، بدزبان شخص نے میرے کسی ایک بھی سوال کا جواب دیا نہ اس کے پاس کہنے کو کچھ ہے۔مراد سعید نے کہاکہ قوم چوروں سے آئین پر بھاشن نہیں لوٹ مار کا جواب چاہتی ہے، آئین اور جمہوریت کے چہرے پر جتنی سیاہی احسن اقبال اور انکے لیڈر کے ٹبر نے ملی کسی کے بس کی بات نہ تھی۔ احسن اقبال نیب کورٹ میں خود پر لگے الزامات کا جواب دیں۔

مزید : صفحہ آخر