پاکستان امریکہ کیساتھ طویل المدتی اورپائیدار تعلقات کا خواہاں ہے،اسد مجید

  پاکستان امریکہ کیساتھ طویل المدتی اورپائیدار تعلقات کا خواہاں ہے،اسد مجید

  



بوسٹن (آئی این پی) امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل المدتی، پائیدار اور وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ چند ماہ کے دوران تین بار تنازعہ کشمیر کا نوٹس لیا اور اسکے حل پر زور دیا، یہ بھارت کے اس غلط دعوے کی نفی کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ تنازعہ ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان نے جمعہ کو بوسٹن کا دورہ کیا اور بوسٹن یونیورسٹی کے پارڈی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز اور ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچرز اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی میں طلبا، اسکالرز، فیکلٹی ممبران اور رائے سازوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد مجید خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 6ماہ مسلط کردہ غیر انسانی اور غیرمعمولی لاک ڈان کے ذریعے کشمیر عوام کو قید کررکھا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے فوری اور پر امن حل وقت کی ضرورت ہے۔

اسد مجید

مزید : صفحہ آخر