نارووال سپورٹس سٹی سکینڈل، احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

نارووال سپورٹس سٹی سکینڈل، احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی سکینڈل کیس میں احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈمیں 28 فروری تک توسیع کر دی۔دوران سماعت احسن اقبال روسٹرم پر آئے اور کہا کہ نیب سے پوچھیں سعودی عرب کو خط لکھا تو کیا جواب ملا؟ نیب بتائے کیا ان کے اکاؤنٹس میں نکلی رقوم وہی نہیں جو اثاثوں کی فروخت سے ملیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس میں سب کچھ بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔ عدالت نے احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔
احسن اقبال/ریمانڈ

مزید :

صفحہ آخر -