سابق نائب سربراہ حقانی گروپ شیخ خالد کابل میں ساتھی سمیت مارے گئے
کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حقانی گروپ کے سابق نائب سربراہ شیخ خالدحقانی سینئر رہنما سمیت ایک حملے میں جاں بحق ہو گئے۔شیخ خالد حقانی پاکستانی طالبان کی قیادت میں اہم مقام رکھتے تھے۔ انھیں افغان صوبہ کنٹر میں ایک بڑے جنازے کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔میڈرپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دونوں افراد کی شناخت اور ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی تاہم اس حوالے سے طالبان نے بہت کم تفصیلات فراہم کی ہیں۔ دونوں رہنما مرکزی قیادت کے حکم پر کابل میں ایک خفیہ ملاقات کے لیے موجود تھے اور بظاہر مشرقی صوبے پکتیکا سے دارالحکومت آئے تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ کس سے ملنے والے تھے۔ذرائع کے مطابق ان افراد کی لاشیں انٹرکانٹینینٹل ہوٹل کے قریبی علاقے سے ملیں۔ یہ وہ ہوٹل ہے جہاں حالیہ برسوں میں دو مہلک حملے ہو چکے ہیں۔ادھرتحریکِ طالبان پاکستان کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدا میں قیادت نے اس خبر کو چھپانے کا حکم دیا۔ پاکستانی طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں افراد کی ہلاکت امریکی فوج سے ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران ہوئی۔پاکستانی طالبان کے ذرائع کے مطابق کابل میں ہلاک کیے جانے والے دونوں افراد کی لاشیں گروپ کے حوالے کی گئیں۔
شیخ خالد