عمر عبد اللہ، محبوبہ مفتی پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو

  عمر عبد اللہ، محبوبہ مفتی پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو

  



سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پرکالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کالے قانون کے تحت نیشنل کانفرنس کے رہنماء عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کی رہنماء محبوبہ مفتی کو عدالت میں پیش کئے بغیر تین ماہ تک جیل میں نظربند رکھا جاسکتا ہے۔ دونوں سابق وزرائے اعلیٰ گزشتہ سال 5اگست کو بھارت کی طرف سے اپنے آئین کی دفعہ 370اور35Aکی منسوخی کے بعد سے غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساغراورپی ڈی پی کے سینئر لیڈر سرتاج مدنی پر بھی کالاقانون پی ایس اے لاگو کردیاگیا ہے۔

کالا قانون

مزید : صفحہ اول