بھارتی قیادت کے بیانات مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش، دفتر خارجہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی صدر اور وزیراعظم کے حالیہ بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔پاکستان نے اقلتیوں سے ناروا سلوک ہونے کے بھارتی قیادت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اقلیت خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف اقدامات ڈھکے چھپے نہیں، طلبہ پر گولی چلانے کی تصاویر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اسے مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظلم وتشدد سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ ا?ر ایس ایس کے زیر اثر بھارتی حکومت اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے احتجاج سے توجہ بھی ہٹانا چاہتی ہے۔
دفتر خارجہ