صدارت کیلئے نامزدگی، ریاست آئیوا میں برنی سینڈرس اور پیٹربٹیگگ 11، 11مندو بین کیساتھ سب سے آگے

  صدارت کیلئے نامزدگی، ریاست آئیوا میں برنی سینڈرس اور پیٹربٹیگگ 11، 11مندو ...

  



واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) ڈیموکرٹیک پارٹی کے صدارتی امیدوار کو نامزد کرنے کے سلسلے میں سب سے پہلے جس ریاست ائیووا میں کاکسسز (CAUSES)یا پارٹی اجتماعات میں بزرگ سینیٹر برنی سینڈرس اور سابق میئر پیٹر بٹیگگ گیارہ گیارہ ”پابند“ مندوب جیت کر برتری حاصل کر لی۔ تمام ریاستوں سے ڈیموکریٹک پارٹی کے رجسٹرڈ ووٹر کل 3979”پابند“چنیں گے جو کہ مخصوص امیدوار کو قومی کنونیشن میں ووٹ دینے کے پابند ہوں گے ان کے علاوہ پارٹی 771سپر مندوب بھی چنیں گی جو کسی مخصوص امیدوار کو ووٹ دینے کے پابند نہیں ہوں گئے۔خاتون سینیٹر الزبتھ وارن کو پانچ، سابق نائب صدر جوبیڈن کو دو اور خاتون سینیٹر ایمی کلوبچر کو ایک مندوب ملا ہے۔ نامزگی کے لئے مندوبین کا زیادہ تر ریاستوں میں پرائمری انتخاب ہوتا ہے جہاں پارٹی کے رجسٹرڈارکان جمع ہوتے ہیں اور پھر مختلف امیدوار کیلئے مخصوص جگہوں پر جاکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اس طرح ان گروہوں میں موجود ارکان کی گنتی کرلی جاتی ہے۔ ریاست آئیووا میں ڈیموکرٹیک پارٹی کے کاکسسز تین فروری کو منعقد ہوئے تھے لیکن تکنیکی خرابی کے باعث نتائج جمعرات کی شام کو دیرسے ڈکلیئر ہوئے تھے۔ اب پارٹی کا آئندہ پرائمری انتخاب منگل کے روز ریاست مشی گن میں ہوگا جہاں تمام امیدوار پہنچ کر اس وقت اپنی مہم چلا رہے ہیں۔

صدارتی نامزدگی

مزید : صفحہ اول