شریفوں نے قواعد و ضوابط سے کھلواڑ کیا، قانون کی عملدر آمد یقینی بنائینگے: فردوس عاشق

شریفوں نے قواعد و ضوابط سے کھلواڑ کیا، قانون کی عملدر آمد یقینی بنائینگے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف شدید بیماری کا بیان دے کر لندن گئے، ابھی تک ہسپتال داخل نہیں ہوئے، دیگر قیدیوں کی بیٹیاں سوال کر رہی ہیں کہ ان سے امتیازی سلوک کیوں؟ قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے، خواہشات کی نظر نہیں کرینگے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لیگی رہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا، قوم کے سامنے سچائی آکر رہے گی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نے بھی قطری خط کا درجہ حاصل کرلیا ہے، کہتے ہیں جب تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوتے میڈیکل رپورٹس نہیں بھجواسکتے، شریفوں نے قواعد و ضوابط سے جو کھلواڑ کیا، اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ اب میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس کی خبر کی بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اور چمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں، میڈیکل رپورٹ کے ساتھ مریض کا مینو کارڈ بھی قوم کو بتایا جائے تا کہ قوم کو حقائق کا پتہ چل سکے۔علاوہ ازیں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق ا عوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے22کروڑ عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ ہیں،بھارت کو اپنی فوجیں وادی سے نکالنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تصویری نمائش میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کو دکھایا گیا ہے، اس سے دنیا مقبوضہ کشمیر کے حالات سے آگاہ ہوگی،انہوں نے کہا کہ وزیر ا عظم عمران خان سفیر بن کر دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز اٹھائی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ترک صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستا ن سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -