ٹرمپ کیخلاف اپنے کاروبارکیلئے غیرملکی حکومتوں سے منافع حاصل کرنے کی درخواست خارج

      ٹرمپ کیخلاف اپنے کاروبارکیلئے غیرملکی حکومتوں سے منافع حاصل کرنے کی ...

  



واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) ایک وفاقی اپیل کورٹ نے ڈیموکرٹیک پارٹی کے دوسے زائد قانون سازوں کا یہ دعویٰ خارج کر دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہوٹل اور دوسرے کاروباروں کے ذریعے غیر ملکی حکومتوں سے منافع حاصل کرکے آئین کی خلاف ورزی کے مر تکب ہو رہے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی کی سرکٹ کورٹ آف اپیل نے ٹرمپ کے کاروبار کی قانونی حیثیت پر رائے زنی نہیں کی اور دعوئے کو مسترد کرنے کی صرف یہ وجہ بتائی ہے کہ امریکی کانگریس اجتماعی طور پر دعوےٰ کر سکتی ہے تاہم اس کے ارکان انفرادی حیثیت میں ایسا نہیں کر سکتے۔ صدر ٹرمپ نے فوری طور پر فیصلے کی تعریف میں ایک بیان جاری کر دیا۔ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”ایک اور جیت حا صل ہو گئی ہے۔ بدحواس نینسی پلوسی اور کانگریس میں ان کے دیگر ساتھیوں نے جو میرے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا وہ خارج ہو گیا ہے، ڈیمو کر یٹس وکلاء نے فیصلے کے بعد بتایا وہ اس کیخلاف فل بینچ یا سپریم کو رٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔

درخواست خارج

مزید : صفحہ اول