عوام کا خون نچوڑنے کا ایک اور منصوبہ، واسا 10ارب سے پانی کنکشنوں پر نئے سمارٹ میٹر لگائے گا

  عوام کا خون نچوڑنے کا ایک اور منصوبہ، واسا 10ارب سے پانی کنکشنوں پر نئے ...

  



لاہور (جنرل رپورٹر) واسا آئندہ 2سال میں 10ارب 35کروڑ30لاکھ روپے کی لاگت سے اپنے 711265 گھریلو و کمرشل صارفین کے واٹر کنکشنز پر نئے سمارٹ واٹر میٹر لگائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ سیل نے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔ واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیزنے بتایا کہ واٹر میٹر کے چارجز کا بوجھ ڈائریکٹ صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا بلکہ اس منصوبے کے تحت 80فیصدچارجز پرائیویٹ پارٹنراور 20فیصد چارجز گورنمنٹ آف پنجاب ادا کرے گی جو کہ 10 سال میں آسان اقساط کے ذریعے بحرحال وصول صارف سے ہی کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ سمارٹ واٹر میٹرکے منصوبے سے واسا بغیر میٹر بلنگ سے ہونے والے نقصان اور اپنے 40 فیصد نان ریونیو واٹر سے ریونیو حا صل کرے گا۔غیر قانونی کنکشنز پرقابو اور پانی کے فی کس اور غیر ذمہ دارانہ استعمال میں خا طر خواہ کمی ہوگی۔زیرزمین پانی کے لیول میں اضافہ اور واٹر کنزرویشن میں مدد ملے گی۔علاوہ ازیں ریونیو اور ریکوری اہداف میں اضافے کے ساتھ واسا کے مالی معاملات میں بہتری آئے گی۔

سمارٹ میٹر

مزید : صفحہ اول