ریلوے خسارہ کیس،سماعت کیلئے مقرر شیخ رشید، اسد عمر کو طلبی کے نوٹس جاری

ریلوے خسارہ کیس،سماعت کیلئے مقرر شیخ رشید، اسد عمر کو طلبی کے نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان ریلوے خسارہ کیس 12فروری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی، سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے، سپریم کورٹ نے شیخ رشید احمد اور اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی، سپریم کورٹ نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکرٹری پلاننگ، اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکرٹری پلاننگ کو بھی نوٹس جاری کر دیا، جبکہ چیف سیکرٹری سندھ، چیئرمین، سی ای اوریلوے اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے، عدالت نے ریلوے سے بزنس پلان اور سرکلر ریلوے پر عملدر آمد رپورٹ طلب کی ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ایم ایل ون کے ٹینڈر میں تاخیر پر جواب طلب کیا ہے۔
طلبی کے نوٹس

مزید :

صفحہ اول -