شبر زیدی جلد صحت یاب نہ ہوئے تو انکا متبادل لانا ہو گا،حفیظ شیخ

شبر زیدی جلد صحت یاب نہ ہوئے تو انکا متبادل لانا ہو گا،حفیظ شیخ

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی کے جلد صحت یاب نہ ہونے کی صورت میں ان کا متبادل لانے کا اشارہ دیدیا۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ منی بجٹ لائے جانے اور ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کے جلد صحت یاب نہ ہونے کی صورت میں ان کا متبادل لانا پڑے گا۔ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے کی صورت میں منی بجٹ لائے جانے سے متعلق سوال پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ منی بجٹ کا لفظ بہت متنازع ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی مینجمنٹ ضروری ہوتی ہے اور یہ ایک مسلسل عمل ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ ایک بار بجٹ بنا کر پھر اس میں تبدیلی نہ ہو۔

حفیظ شیخ

مزید : صفحہ اول