کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر پابندی

کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر پابندی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے ملک میں جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔پابندی کا یہ حکم وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جانوروں اور پرندوں کی درآمد فوری طور پر تاحکم ثانی بند کی جارہی ہے۔حکم نامے کے مطابق جانوروں اور پرندوں کی درآمد سے ملک میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، ایسی صورت میں کورونا وائرس کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کو نقصان ہوگا۔ڈی جی اینیمل کوارنٹائن ڈپارٹمنٹ کو بھی کہا گیا ہے کہ پابندی کے حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔ وزارت کی جانب سے پابندی کا حکم نامہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھی بھیجا گیا ہے۔

پابندی

مزید : صفحہ اول