ٹوبہ ٹیک سنگھ، پا ک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، دونوں پائلٹ محفوظ

ٹوبہ ٹیک سنگھ، پا ک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، ...

  



ٹوبہ ٹیک سنگھ، شور کوٹ چھاؤنی (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معراج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں چک نمبر 496کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا،طیارے میں سواردونوں پائلٹ محفوظ رہے۔اطلاعات کے مطابق تر بیتی طیارے نے رفیقی ائیر بیس سے پرواز کی تھی کہ تکنیکی خرابی کے باعث نواحی چک496ج ب کے قریب موٹر وے سے ملحقہ گندم کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ پائلٹ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت استعمال کرتے ہوئے طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچایا،اور کھیتوں کا رخ کیا، کھیتوں میں گرتے ہی طیارے کے ملبہ کو آگ لگ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حساس اداروں کے اہلکار،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ، ڈی پی اور اور ڈی ایس پی سمیت ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔حساس ادار ے کے اہلکاروں نے علاقہ کوگھیر ے میں لینے کے بعد طیارے کے ملبے کوقبضے میں لے لیا۔

تربیتی طیارہ

مزید : صفحہ اول