لیگی رہنما جاوید لطیف نے فیملی کے اثاثوں کی10سال کی تفصیلات جمع کروا دیں

لیگی رہنما جاوید لطیف نے فیملی کے اثاثوں کی10سال کی تفصیلات جمع کروا دیں

  



لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے اپنی فیملی کے اثاثوں کی10سال کی تفصیلات جمع کروا دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق لیگی رہنما نے فیملی اثاثوں کی جو مالیت ظاہر کی وہ مارکیٹ ویلیو سے بہت کم ہے۔ دستاویزات کے مطابق جاوید لطیف کے فیملی اراکین کے اثاثوں کی کل مالیت 17 کروڑ 14 لاکھ 78 ہزار 300ظاہر کی گئی ہے،جاوید لطیف کی والدہ کے اثاثوں میں 10سال کے دوران 10کروڑ 18لاکھ 12ہزار کا اضافہ ہوا۔ امجد لطیف نے دس سال میں 1کروڑ 9 لاکھ47ہزار کے اثاثے بنائے، میاں انور لطیف نے4کروڑ 77لاکھ کے اثاثے بنائے، اختر لطیف نے25لاکھ 58ہزار،منور لطیف نے58 لاکھ 58ہزار کے اثاثے بنائے۔ احسن لطیف کے اثاثوں میں 25لاکھ 58ہزار کے اثاثوں کا اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق نیب کو ولائت لطیف اور مختار لطیف کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائی گئی ہیں۔

اثاثے تفصیل

مزید : صفحہ اول