حکومتی اتحادی جلد اپوزیشن کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے

حکومتی اتحادی جلد اپوزیشن کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے

  



جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ حکومت اپنے دن گن چکی بہت جلد ساری اپوزیشن مارچ میں اکھٹی ہو کر حکومت کا دھڑن تختہ کر دے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس عرصہ میں عوام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے جس کا خمیازہ آج اسے بھگتنا پڑ رہا ہے اور بہت جلد اس کے اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔حکومت نہیں چاہتی کہ وہ اپنے پورے پانچ سال مکمل کرے اسی لیے وہ اپنے اتحادیوں کو بھی ساتھ لے کر نہیں چل رہی۔

حافظ حسین احمد

مزید : صفحہ اول