ہماری احتجاجی تحریک حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی ختم ہوگی

  ہماری احتجاجی تحریک حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی ختم ہوگی

  



پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ حکومت خود سنبھلنا نہیں چاہتی اسے ہم کیا دھکا دیں گے۔موجودہ حکومت ہر محاذ پر فیل ہو چکی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہی تھیں ان کا کہنا تھا کہ ہم مارچ میں تحریک کا آغاز کر رہے ہیں اور حکومت ختم ہونے پر ہی مارچ ختم ہو گا۔موجودہ حکومت نے ایک عام آدمی کے ساتھ ایلیٹ کلاس لوگوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں جو موجودہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

شیری رحمن

مزید : صفحہ اول