کوٹ ادو انٹر نیٹ کمپیوٹر خراب سٹیشنری سامان ختم فرنٹ ڈیسک سیکشن تباہ

کوٹ ادو انٹر نیٹ کمپیوٹر خراب سٹیشنری سامان ختم فرنٹ ڈیسک سیکشن تباہ

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)”تبدیلی سرکار کانیاپاکستان“تھانہ کلچر میں تبدیلی،سائلین کی داد رسی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے فرنٹ ڈیسک افسران کی عدم توجہی کے باعث مسائل کا شکار ہوگئے،ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا،سٹیشنری کا سامان نہ مل سکا تفصیل کے مطابق”تبدیلی سرکار کانیاپاکستان“پنجاب حکومت کی جانب سے تھانہ کلچر میں تبدیلی اورسائلین کی داد رسی کیلئے کروڑوں روپے(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

کی لاگت سے بننے والے فرنٹ ڈیسک افسران کی عدم توجہی کے باعث مسائل کا شکار ہیں،پنجاب بھر میں سائیلین کی شکایات پر فوری عمل کے لیے بننے والی فورس فرنٹ ڈیسک سے شہریوں کی مشکلات میں کچھ کمی تو واقع ہوئی لیکن فرنٹ ڈیسک کے معاملات پر افسران کی عدم توجہی کے باعث ایک دفعہ پھرمسائل بڑھنے لگے،جہاں فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کی کمی اور کہیں ملازمین کو اپنی بھرتی سے لیکر اب تک مستقل نہ ہونے کا خوف ہے تو تحصیل بھر کے پانچوں تھانوں پر کہیں انٹرنیٹ خراب تو کہیں کمپیوٹر خرابی،کمپیوٹر کارٹیج کے مسائل عام ہیں،ان مسائلوں کے بعد فرنٹ ڈیسکوں پر ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا جہاں سٹیشنری کا سامان نہیں دیا گیاجس پر سائلین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے،جبکہ ایس ڈی پی او آفس میں بھی سٹیشنری کا سامان نہ ہونے سے،ضروری جواب اورانکوائری رپورٹیں ودیگر اہم دستاویزات کی کاپیاں نکالنے میں دشواری کاسامان ہے،اس بارے سائیلین کاکہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست پر کئی روز تک جواب نہیں ملتا اوراندراج مقدمہ نہ کرنے کی وجوہات سے بھی آگاہ نہیں کیا جاتاجبکہ ایف آئی آر کی کاپی،تمام رپٹ کے نقول سمیت اہم لیٹر لینے میں بہت مشکلات ہیں جس پر رپورٹ کیلئے آنے والے سائلین سے کاغذ منگوائے جاتے ہیں،عوامی اور سماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ اعلی پولیس افسران تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے بننے والے فرنٹ ڈیسک کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے لیے ان کی مشکلات کم کرے تاکہ عوام سے فوری انصاف کا کیا جانے والا وعدہ پورا ہوسکے۔

سیکشن تباہ

مزید : ملتان صفحہ آخر