جہانگیر ترین سے ملک احمد حسین ڈیہڑ کی ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  جہانگیر ترین سے ملک احمد حسین ڈیہڑ کی ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  



ملتان (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ سیاست کا دوسرا نام مخلوق اللہ کی خدمت ہے اور جو اس مقصد کے تحت سیاست کرتے ہیں وہ عوام کے دلوں میں گھر کرلیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملکی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کیا گیا، پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے دونوں رہنماو?ں میں اتفاق، جہانگیر خان ترین کا کہناتھا کہ ملک احمد حسین ڈیہڑحقیقی معنوں میں عوامی رہنما ہیں،خوشی کی بات ہے کہ جہاں غریب اور خطے کی محرومی کی بات ہوتی ہے احمد حسین ڈیہڑ کھل کر بات کرتے ہیں،پی ٹی آئی کا منشور بھی یہی ہے کہ محروم طبقات کی آواز بنا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئیملک احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ مجھے غریب عوام نے ووٹ کے ذریعے اسمبلی میں بھیجا ھے اور اگر یہ کہا جائے کہ غریب کے حقوق پر آنکھیں بند کر لوں یہ کبھی نہیں ہوسکے گا، غریب کے حقوق کیلئے ہر قربانی کے لئے تیار ہوں۔میں کسی کے خلاف نہیں ہوں مگر جب بات غریب کے حقوق کی ہوگی وہاں خاموشی کو جرم سمجھتا ہوں۔

جہانگیر ترین

مزید : ملتان صفحہ آخر