ریاض محمود مزاری‘ دوست علی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں‘ مسائل پر تبادلہ خیال

ریاض محمود مزاری‘ دوست علی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں‘ مسائل پر تبادلہ خیال

  



روجھان (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے سردار دوست علی مزاری کے ہمراہ مخلف محکموں کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور روجھان کی عوام کے مسائل پرتفصیل سے بات کی ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے سردار دوست علی مزاری کے ہمراہ سب سے پہلے سیکرٹری سی ایم ڈبلیو سے ملاقات(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

کی اور دریائی اسٹیل پل کے خراب سڑکوں کو درست کرانے کا مطالبہ کیا اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دریائی اسٹیل پل کے سڑکوں کو درست کرنے والے گریڈر کھڑے ہوئے ہیں کام نہیں کررہے اور عملہ غفت برتے ہوئے ہے دریائی اسٹیل پل کی حالت خراب ہونے کے باعث عوام کو سفری مشکلات کا سامنا ہے جسکا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سی ایم ڈبلیو نے آئی سی محکمہ ہائی وئے کو فون کیا گریڈر چوبیس گھنٹے چلانے اور دریائی اسٹیل پل کی سڑکوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کاوش پر سیکٹریری سی ایم ڈبلیو کے نوٹس لینے پر محکمہ ہائی وئے نے دریائی اسٹیل کی سڑکوں کو درست کرنے کا کام تیز کردیا ہے اور سڑک درست کرنے والے گریڈر ہمہ وقت کام میں مصروف ہیں زرائع نے بتایا ہے کہ کل دن بھر اور رات بھر کے کام سے دریائی اسٹیل پل کی سڑکیں پہلے سے کء فیصد درست ہوگء ہیں اور موقع سے آنے والے سابق دفعدار باڈر ملٹری پولیس نجف خان مزاری اور دیگر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور سڑک بہترین ہونے کی نوید سنائی ہے اور ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور سیکٹریری سی ایم ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا ہے اور سڑک کی بہتر صورتحال پر خراج تحسین پیش کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری سردار دوست علی مزاری کے ہمراہ ملاقاوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایم ڈی سوئی گیس سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ روجھان میں سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کے دوران کھدائی سے متاثر ہونے والی سڑکوں اور گلیوں کو درست کیا جائے جبکہ جہاں سوئی گیس کے پائپ لائن بچھانے کاکام رک گیا ہے اسے مکمل کیا جائے جبکہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ایم ڈی سوئی گیس کو بتایا کہ ہماری معتدد درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں کیے گئے درخواستوں پر عملدرآمد کرایا جائے ایم ڈی سوئی گیس نے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کو یقین دلایا کہ آپ کے مطالبات پر فوری عمدرآمد کیا جائے گا علاوہ ازیں ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے دانش اتھارٹی کی چیرمین سمیرا ملک سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ سنٹر آف ایکسی لنس سکول میں نان کیبنٹ سٹاف مقامی روجھان سے بھرتی کیا جائے اور سنٹر آف ایکسی لنس کی زیرتعمیر عمارتیں مکمل کی جائے سات سال سے سنٹر آف ایکسی لنس کی عمارتیں زیر تعمیر ہیں جس کے باعث طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے اس موقع پر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے دانش سکول اتھارٹی کی چیرمین سمیرا ملک سے مطالبہ کیا کہ دانش سکول فاضل پور میں سکول بچوں کے داخلے کے لیے روجھان کا خصوصی کوٹہ مقرر کیا جائے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کو دانش اتھارٹی سمیرا ملک نے یقین دلایا کہ آپ کے مطالبات فوری حل کیے جائیں گے۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر