کلین اینڈ گرین مہم سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘ زرتاج گل

  کلین اینڈ گرین مہم سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘ زرتاج گل

  



ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ). وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کلین اینڈ گرین مہم کو فوکس کررہی ہے۔منصوبوں کی تکمیل سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے یہ بات غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ملٹی پرپز ہال میں ماحولیاتی تبدیلی اور معاشیات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری کی کامیابی سے ملک میں ہر قسم کی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہوگا اور ماحول بہتر ہوگا۔اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سمیع اللہ نے بطور مہمان اعزاز،معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز نے بطور گیسٹ سپیکر شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے مہمانان کو غازی یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐسے ہوا،سربراہ شعبہ اکنامکس ڈاکٹر عمران لودھی نے سیمینار کی تفصیلات اور افادیت سے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر اسحق آصف رحمانی اور ڈاکٹر خورشید خان نے غازی یونیورسٹی میں ماحولیات سے متعلق نئے ڈگری پروگرامز اور ان کی علاقے کے لیے افادیت پر روشنی ڈالی، سمیع اللہ نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز نیپاکستان میں ماحولیات کو در پیش خطرات اور ان سے بچاو کی تدابیر سے آگاہی دی۔ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے سیمینار کے شرکاء کو غازی یونیورسٹی میں ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے گذشتہ سال میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل وزیر نے پاکستان میں ماحولیات کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات،حکمرانوں کی ماحول دوست پالیسیوں اور موجودہ حکومت کی طرف سے ملک میں اربوں کی تعداد میں شجر کاری کے پراجیکٹ کا ذکر کیا پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے مقررین اور انتظامیہ کمیٹی کو تعریفی شیلڈز سے نوازا،سربراہ اکنامکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر قیصر عباس نے مہمانان گرامی، حاضرین اور گیسٹ سپیکر کا شکریہ ادا کیا سیمینار کے بعد ماحولیات کے موضوع پر جامعہ کی سٹی کیمپس میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ، سٹاف اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں یونیورسٹی کے سبزہ زار میں محترمہ زرتاج گل وزیر صاحبہ نے پودا لگاکر آنے والے موسم کی شجر کاری کا آغاز کیا۔ جس کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئی۔

زرتاج گل

مزید : ملتان صفحہ آخر