پنجاب، سی این جی سٹیشنز آج سے 3روز کیلئے اوپن

پنجاب، سی این جی سٹیشنز آج سے 3روز کیلئے اوپن

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس نے پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام سی این جی سٹیشنز کوآج ہفتہ8فروری کو صبح8بجے سے سوموار 10فروری کو رات8بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

صوبہ پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشنز کو ایل این جی بیسڈ سی این جی فراہم کی جا رہی ہے جوقطر اور دیگر ممالک سے درآمد کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب امپورٹڈ ایل این جی ہی پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کو فراہم کی جا رہی ہے جس کی مد میں حکومت ٹیکسز کی مد میں خطیر رقوم حاصل کر رہی ہے تو پھر قلت کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حکومت جان بوجھ کر بحران کا بہانہ بنا کر سی این جی سٹیشنز مالکان اور صارفین کو تنگ کر رہی ہے۔

شیڈول

مزید : ملتان صفحہ آخر