مظفر گڑھ‘ مشیر زراعت عبدالحئی دستی کا زکریا کالونی کا دورہ‘ مسائل حل کرنیکا حکم

        مظفر گڑھ‘ مشیر زراعت عبدالحئی دستی کا زکریا کالونی کا دورہ‘ مسائل حل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) مشیرزراعت پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے فون کال پر زکریاکالونی کا دورہ کیا۔(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

سیوریج کے مسائل سے پریشان مکینوں کے مسائل کے سدباب کے لئے میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ کے افسران و اہلکار موقع پر طلب کرلئے تفصیل کے مطابق مشیرِ زراعت پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے فون کال پر زکریا کالونی کا دورہ کیا جہاں سیوریج کے مسائل سے ستائے مکینوں نے سردار عبدالحئی دستی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر سردار عبدالحئی دستی نے فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو موقع پر طلب کرلیا اور جلداز جلد علاقہ میں سیوریج کے مسائل کے حل اور صفائی ستھرائی کے عوامل کو مکمل کرنے کی ہدایات کی جس پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے علاقہ میں کام شروع کردیا اسی طرح محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو عبدالحئی دستی نے جلدازجلد سیوریج لائن پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر مشیرِ زراعت پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا ہر ممکن حل اور عوامی فلاح بہبود کے لئے فنڈز کا درست استعمال کرکے مظفرگڑھ شہر کو صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔جنوبی پنجاب میں مظفرگڑھ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے لئے حکومت پنجاب کو تفصیلی طور پر تمام پراجیکٹس پیش کردئے گئے ہیں جن پر جلد ہی عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا شہر بھر میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے پبلک ہیلتھ اور میونسپل کارپوریشن کی باہمی مشاورت سے ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں منصوبہ جات کو جلد ازجلد شروع کردیا جائے گا تاکہ عوام کو سیوریج کے درپیش مسائل سے مکمل نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ عوام کو ہونے والی مشکلات کے سدباب کے لئے میں ہمہ وقت کوشاں ہوں۔