عبداللہ حمید گل کی ملک رفیق رجوانہ سے ملاقات‘ اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار
ملتان (سپیشل رپورٹر)تحریک نوجوان پاکستان وکشمیرکے چیئرمین ودفاعی سفیر پاکستان عبداللہ حمید گل گزشتہ روز (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)
اسلام آباد سے بائی روڈ ملتان پہنچے۔ ملتان آمد کے فوری بعد وہ سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ اور ملک آصف رجوانہ کی والدہ کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دُعا کی۔ اس موقع پر عبدالقادر رجوانہ، فیض رسول رجوانہ، اعجاز رجوانہ اور تحریک نوجوان پاکستان و کشمیر کے مرکزی ممبر سہیل فراز بھی موجود تھے۔ فاتحہ خوانی کے بعد عبداللہ حمید گل کینٹ قبرستان گئے جہاں انہوں نے اپنی ہمشیرہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کے لئے دُعا کی۔
تعزیت