کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وہاڑی‘ لیہ میں ریلیاں

  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وہاڑی‘ لیہ میں ریلیاں

  



وہاڑی‘ لیہ(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

قیادت میں ریلی کا انعقادکیا گیا ریلی تحصیل کونسل وہاڑی سے ملتان روڈ تک نکالی گئی ریلی میں لوگوں نے بھر پور شر کت کی ریلی کے شر کائنے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ریلی کے شر کائنے کشمیریوں سے یکجہتی کے حوالے سے بینرز، پلے کارڈز اور پینا فلیکس بھی اٹھائے ہوئے تھے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین دستخط مہم کا بھی باقاعدہ آغاز کیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشیدنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آن لائن اور بینرز پر بھی دستخط کئے صحافیوں اور عوام نے بھی ملین دستخط مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ ملین دستخط مہم کے ذریعے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ضلع وہاڑی کا ہر فرد سپاہی کے طور پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے پاکستان کا ہر فرد حکومت کے موقف کی بھر پور حمایت کر رہا ہے۔ جبکہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیر آوورکے تحت ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ کے آڈیٹوریم میں پروقار سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔سیمینار کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمدمغل نے کی۔سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،پرنسپل ڈی پی ایس طاہر ہ ذوالفقار موجود تھے۔سیمینار میں مہدیہ رضوی،خدیجہ خان،زینب فاطمہ،اسوہ زینب،ناجیہ رضوی ودیگر طالبات نے اردو انگلش تقاریر کیں جبکہ ٹیبلوز،خاکوں،ملی نغموں کے ذریعے اور پینا فلیکس وپلے کارڈ اُٹھا کر کشمیر پر ہونے والے بھارتی ظلم و جبر کی منظر کشی کی گئی جنہیں شرکاء نے خوب داد دی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے سی نیاز احمدمغل نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی فوج کا مسلسل ظلم کا بازار گرم ہے گزشتہ چھ ماہ سے بھارتی فوج کشمیری عوام کو زیر نہیں کرسکی وہ روز اول کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں پاکستانی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اُن کے ساتھ آزادی کی آواز اس وقت تک بلندرکھی جائے گی جب تک کشمیرپاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا۔سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں بھی کشمیر پر ظلم اورپھر اس کو چھپانا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کا کشمیری عوام کے لیے جدوجہد آزادی کے لیے کھڑے ہونا ایک روشن امیدکی صبح ہے جو بہت جلد کشمیر کی آزادی کی نوید ثابت ہوگا۔سیمینارکا آغاتلاوت و نعت سے کیاگیا اور سیمینار کی میزبانی فاطمہ امبرین نے کی۔

ریلیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر