حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ افتخار گیلانی

  حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ افتخار گیلانی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار حسین گیلانی نے کہا ہے حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے کاموں پر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

خصوصی توجہ دے رہی ہے اور علاقے میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف پرو گرامSustainable Development Goal Achievement Programm (SAP) کے تحت اوچشریف کے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی چار سکیموں،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ایک، ڈسٹرکٹ کونسل کی2 ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کرایا گیا جن کا تخمینہ لاگت 102.113 ملین روپے ہے۔ اب تک 4 ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں اور ان سکیموں پر89.266 ملین روپے کے فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسین گیلانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے بعد علاقے کے لوگ بھرپور ریلیف حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوچشریف میں مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا تاکہ ان کے ثمرات سے عوام مستفید ہوسکے۔

افتخار گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر