ڈیرہ‘ جھولا ٹوٹنے سے 4افراد زخمی

  ڈیرہ‘ جھولا ٹوٹنے سے 4افراد زخمی

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی) بستی کلیری میں گھومنے والاجھولا ٹوٹنے سے جھولے پر سوار چار افراد گر کر زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق پرائمری (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

سکول نیو ماڈل کے نزدیک بستی کلیری میں عوام کی تفریح کے لئے گھومنے والا جھولا لگا ہوا تھا جس پر علاقہ کے لوگ سوار تھے کہ اچانک جھولا ٹوٹ گیا جس سے جھولا پر سوار چار افراد محمد موسی، باقر حسین، امیر حمزہ اور محمد شہزاد گر کر زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے.ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے بستی کلیری ڈیرہ غازیخان میں جھولا ٹوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا. انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کو واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی. کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کو داخل بچوں کے بہتر علاج معالجہ کی بھی ہدایت کی. ریسکیو ذرائع کے مطابق پرائمری سکول کے نزدیک نیو ماڈل بستی کلیری میں جھولا ٹوٹنے سے چار بچے زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا.علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایاکہ تین بچوں کو ضروری علاج معالجہ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاگیا چوتھے بچے کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے.

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر