کبوتر چوری کا شبہ جاگیرداروں کا دو کمسن لڑکوں کو زنجیروں میں جکڑکر وحشیانہ تشددویڈیو وائرل،2ملزمگرفتار

      کبوتر چوری کا شبہ جاگیرداروں کا دو کمسن لڑکوں کو زنجیروں میں جکڑکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی(سپیشل رپورٹر)میلسی کے نواحی علاقہ جھوک سٹھو میں بااثر جاگیر داروں نے اپنے کبوتر چوری کے شبہ میں دو کمسن لڑکوں کو گھروں سے اٹھا لیا اور اپنے پٹرول پمپ پر لا کر زنجیروں کے ذریعے درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور 8 گھنٹے تک کمسن لڑکوں کو درخت کے ساتھ باندھے رکھا واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق متاثرین کے گھر پہنچ گئے پولیس نے مقدمہ درج کرتے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

ہوئے دو ملزم گرفتار کر لیئے۔تفصیل کیمطابق نواحی علاقہ جھوک سٹھو میں علاقہ کے بااثر جاگیر داروں محمد امیر اور غلام شبیر کے مبینہ طور پر کبوتر چوری ہو گئے اس شبہ میں انہوں نے 13 سالہ محمد احسن اور 10 سالہ اللہ بخش کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا اور کبوتر چوری کے شبہ میں اپنے پٹرول پمپ پر لے آئے اس دوران دونوں نوعمر لڑکوں پر جاگیر دار اور ان کے ساتھیوں نے تشدد کیا اور زنجیروں کے ذریعے دونوں لڑکوں کو درخت کے ساتھ باندھ دیا اس دوران بچوں کے ورثاء بھی موقع پر پہنچ گئے اور جاگیرداروں کی منت سماجت کرتے رہے لیکن انہوں نے 8 گھنٹے تک دونوں لڑکوں کو درخت کے ساتھ باندھے رکھا بعد ازاں چوری ہونے والے کبوتر علاقہ کے ایک اور شخص مرتضیٰ نے لاکر دیئے اور کہا کہ یہ کبوتر خود اس کے گھر آن اترے اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او اختر فاروق متاثر بچوں کے گھر پہنچ گئے اور ان کے والدین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ڈی پی او کے احکامات پر پولیس تھانہ صدر میلسی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے محمد امیر اور غلام شبیر کو گرفتار کر لیا۔
چوری شبہ