عالمگیر خان کا ڈسٹرکٹ زکوٰۃ وعشر کمیٹی وہاڑی کا دورہ

  عالمگیر خان کا ڈسٹرکٹ زکوٰۃ وعشر کمیٹی وہاڑی کا دورہ

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر) سیکرٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب عالمگیر خان نے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ وعشر کمیٹی وہاڑی کا اچانک دورہ کیاانہوں نے انسپکشن کے دوران ریکارڈ چیک کیا اور ریکارڈکی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسرطاہر محمود احمد نے سیکر ٹری زکواۃ و عشر(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

عالمگیر خان کو رواں مالی سال مستحقین میں زکواۃ فنڈز کی تقسیم کے حوالے بریفنگ دی جس پر انہوں نے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر اور عملہ کی شبانہ روز کاوش کو سراہا۔سیکرٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان نے اس موقع پر کہا کہ مستحقین میں زکواۃ کی ادائیگی نہیں ہوئی انہیں جلدازجلد ادائیگی کی جائے سید آغاز حسین شاہ اس موقع پربتایا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ وہاڑی کے 331 طلباو طالبات، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بوریوالہ کے 165طلباوطالبات کو مور سکالر شپ کی مد میں،ہیلتھ ویلفیئرکمیٹی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کو مبلغ5لاکھ 70ہزار312روپے،ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالہ کو 2لاکھ 19ہزارروپے،ہیلتھ ویلفیئرکمیٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کو 2لاکھ 19ہزار روپے ان ہسپتالوں میں زیر علاج مستحق زکوٰۃ مریضوں کے مفت علاج معالجہ کے لیے اور ضلع بھر کی 28 مستحق زکوٰۃ بچیوں کو جہیز فنڈ کے لیے فنڈ کا اجرائکر دیا گیا ہے ضلع زکوٰۃ کمیٹی وہاڑی جلد ہی مستحق زکوٰۃ طلباو طالبات جو کہ کالجز اور یونیورسٹیز اور دینی ادارہ جات میں زیر تعلیم ہیں ان کو بھی مورا سکالر شپ کی مد میں فنڈ کا اجرائکر دیا جائے گا۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر