شجاع آباد کو موٹروے سے منسلک کرنیکا منصوبہ،سروے شروع

شجاع آباد کو موٹروے سے منسلک کرنیکا منصوبہ،سروے شروع

  



شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)ملتان تا سکھر موٹر وے شجاع آباد بستی داد انٹر چینج سے منسلک کرنے کیلئے مظفر گڑھ، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، بلوچستان سمیت دیگر علاقوں کی ٹریفک کو منتقل کرنے کیلئے دریائے چناب پر کنکریٹ پل سمیت دورویہ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ کیلئے سروے (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

شروع کر دیا گیا ہے جس میں روڈ کو تعمیر کرنے کیلئے کئی شجاع آباد کے علاقوں کا سروے کیا جا چکا ہے بتایا گیا ہے کہ شجاع آباد جوڈیشل کمپلیکس کے نزد سے روڈ چھجو شاہ سے ہوتا ہوا دریائے چناب سے مظفر گڑھ روڈ سے ملا دیا جائے گا جبکہ دیگر سروے میں مواضعات میں روڈ کی تعمیر کیلئے سروے میں کہیں قبرستان توکہیں آبادی زد میں آتی ہے بستی داد انٹر چینج سے منسلک کرنے کیلئے یہ روڈ انتہائی اہمیت اختیار کر جائے گا جس سے نہ صرف شجاع آباد شہر ترقی کرے گا بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا

سروے

مزید : ملتان صفحہ آخر