ہیڈ 76سے لیکر ڈسٹرکٹ بانڈری مظفر گڑھ تک پختہ سڑک کا افتتاح

  ہیڈ 76سے لیکر ڈسٹرکٹ بانڈری مظفر گڑھ تک پختہ سڑک کا افتتاح

  



مظفر گڑھ‘ خانگڑھ (سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار) پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر کی کاوش سے پی پی 276 میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ایم پی اے عون حمید ڈوگر نے ہیڈ 76 سے لے کر ڈسٹرکٹ بانڈری مظفرگڑھ تا پختہ سڑک کا افتتاح کردیا سردار عون حمید ڈوگر نے بتایا کہ یہ(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

روڈ تین ماہ کیاندر تعمیر کیا جائے گا یہ پختہ روڈ ایک کروڑ کی لاگت سے بنے گا اس کی تعمیر ہونے سے دس سے زیادہ دیہات مستفید ہوں گے اور کھڈے والی تا بیٹ راولی علی دی بستی تا عثمان کوری سڑکیں زیر تعمیر ہیں جو 90 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہوجائیں گی انشاء اللہ،مزید کہا کہ مستقبل قریب میں ٹاؤن کمیٹی شاہجمال کے لئے خصوصی پیکیج کی بھی منظوری دی جائے گی۔ سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ غریب لوگوں کوپختہ روڈ بنا کر دیے جائیں اور ان کی صحت تعلیم کا خاص خیال رکھا جائے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سردار عثمان بزدار کا یہ ویڑن ہے بہت جلد ہی غربت کا خاتمہ کیا جائے گا جب غریب اوپر آئیں گے تب ملک ترقی کرے گا ان خیالات کا اظہار سردار عون حمید ڈوگر نے ہیڈ چھتر پر پختہ سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے بیان دیا اس موقع پر ملک محمد عثمان، عاصم، مہر غلام علی شہزاد جانگلہ، ملک منور سندیلا، چودھری غلام رسول گجر، چوہدری نثار احمد گجر، ماسٹر محمد اجمل، مہر غلام نبی جانگلہ، فضل حسین، چوھدری بشیر عرف کالاگجر، اللہ وسایا میرانی، صدام کنہوں، نور محمد، عبدالغفور، فیض رسول، وغیرہ موقع پہ موجود تھے اہل علاقہ نے ایم پی اے صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر