ایران میں جبری حجاب مخالف تین لڑکیوں کو 31 سال قید کی سزا

ایران میں جبری حجاب مخالف تین لڑکیوں کو 31 سال قید کی سزا

  



تہران (این این آئی)ایران کی ایک عدالت نے حکومت کی طرف سے نافذ کردہ حجاب سے متعلق جبری قانون کی مخالفت کرنے والی تین خواتین کو 31 سال قید کی سزا سنادی۔عرب ٹی وی کے مطابق حجاب کی مخالفت پر جیل کی سزا پانے والی سماجی کارکنوں میں (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

یاسمین آریانی، منیرہ عرب شاہی اور موج گان کیشافارز شامل ہیں۔ ان تینوں کو ایرانی پولیس نے گذشتہ برس مارچ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تہران میٹرو میں خواتین میں پھول تقسیم کرنے کے بعد حراست میں لیا تھا۔ان تینوں خواتین کے وکیل امیر رئیسیان نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کی تینوں موکلات پر فحاشی کو فروغ دینے اور ملک میں جبری حجاب کے قانون کی خلاف ورزی کر کے فساد فی الارض کی مرتکب ہونے کا قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ خواتین سے تفتیش کے دوران ان سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر