اوچشریف‘ تھانیدار کا شہری کے گھر دھاوا‘ خاتون پر تشدد‘ دھمکیاں‘ اہل علاقہ کا احتجاج
اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان)اُوچشریف کے نواحی علاقہ موضع مخدوم پور کے رہائشی غلام فرید نے اہل علاقہ کے ہمراہ شدید(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)
احتجاج کرتے ہوئے بتایاغریب آدمی ہوں آج سے ڈیڑھ سال قبل ہماری سنجرانی فیملی سے نئی رشتہ داری ہوئی تھی میں نے اپنی بیٹی امرین کا رشتہ طارق ولداللہ وسایا کو دیا تھا جنکی آپس میں نکاح منگنی بھی رشتہ داران کی موجودگی میں ہوئی تھی لیکن رخصتی نہ کی گئی تھی اب دو ماہ قبل سنجرانی برادری کے سرکردہ بناوٹی سردار نے ہمیں آکر کہا یہ رشتہ داری طارق کو منظور نہ ہے ہم آپ سے یہ رشتہ ختم کرتے ہیں آپ اپنی بیٹی کی طلاق لے لو تو میں نے سوچنے کے لیے دو دن کاوقت مانگا دوسرے دن ہی تھانہ اُوچ میں تعینات نکے تھانے دار عاصم رزاق نے پولیس ملازمین کے ہمراہ مجھے تھانہ پہ طلب کر کے اپنی عدالت لگا کر ہم پر طارق سنجرانی کو طلاق نامے کا حکم صادر کر دیا اور کہا جرمانہ میں آپ ان کو ایک عدد دودھ دینے والی قیمتی گائے بھی دینی ہوگی غلام فرید نے بتایا تھانیدار کے ڈر سے ہم نے اپنی بیٹی کی طارق سے طلاق لے لی اور پھر یہ بعد میں ہم پر گائے کا پریشر ڈالتا رہا نہ دی تو ایف آئی آر دے دوں گا قیمتی گائے نہ دینے پر آخر کار تھانہ اُوچشریف میں تعینات نکے تھانیدار عاصم رزاق نے شراب کے نشہ میں دھت ہو کر گزشتہ رات اپنی پولیس کی نفری کے ہمراہ میرے غیر موجودگی میرے گھر آ ٹپکا میرے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پا مال کرتے ہوئے میرے گھر دھاوا بول دیا میرے گھر میں میرے اہلخانہ کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ان کے پوچھنے پر نکا تھانیدار طیش میں آگیا اور میری بیوی کو بالوں سے پکڑ کر گھر کے صحن میں گھسیٹتا رہا اور اس تھانیدار عاصم رزاق کے ہمراہ بقیہ ملازمین نے میری ایک عدد قیمتی گائے اور بچھڑا کھول کر اپنے ساتھ لے گئے میرے اہلخانہ کے شور واویلا اہل علاقہ اور عزیز و اقارب آگئے انھوں نے تھانے دار سے دریافت کیا تو کہنے لگا مجھے ایس ایچ او نے بھیجا ہے غلام فرید نے مزید بتایا جب اس وقوعہ کی اطلاع ملی تو میں گھر پہنچا اور 15 پر اسکی پولیس گردی کی اطلاع دی تو پھر پولیس اہنے روائتی انداز میں تاخیر سے پہنچی شہزاد سرور نے موقع پر آکرہمیں انصاف فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایس ایچ او کے پاس تھانہ پر آنے کا کہا تھانہ پر موجود ایس ایچ او ناصر غوری نے ایک دن کا ٹائم مانگ کر ٹال دیا غلام فرید نے بتایا غریب آدمی ہوں عاصم تھانیدار کے سنجرانی برادری کے سرکردہ عمران سے گہرے مراسم ہیں ہماری جان کو خطرہ ھے۔
دھاوا