سماجی شخصیت‘ نامہ نگار روزنامہ پاکستان عبدالرشید خان لُنڈ انتقال کر گئے‘ 10فروری کو قل خوانی
قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) علاقہ کی معروف و سماجی شخصیت اور نامہ نگار روزنامہ پاکستان عبد الرشید خان لنڈ طویل عرصہ علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ ان(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)
کے آبائی گاؤں پل قمبر میں ادا کی گئی۔جس میں علاقہ کی معروف شخصیات جن میں سردار عزیز الرحمن خان لنڈ۔ سردار جمشید خلیل خان لنڈ، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن خان لنڈ، سردار علی نواز خان لنڈ، سردار انجم حفیظ خان لنڈ،سلیمان بلوچ عزیز الرحمن بلوچ،محمد اصغر خان سبزانی،ایس ایچ او کامران سیف، فیاض خان گھمرانی، آفتاب خان ٹھنگانی، سردار شاہ جہان خان لنڈ اور منصور خان لنڈ سمیت کثیر تعداد میں لوگوں شرکت کی اور رسم قل خوانی 10 فروری بروز سوموار صبح 10 بجے ان کے ڈیرہ پر ادا کی جائے گی۔
قل خوانی