ہیلتھ سسٹم کی خامیاں دور کرنے کیلئے موثر اقدامات ضروری‘ چودھری پرویز الٰہی

  ہیلتھ سسٹم کی خامیاں دور کرنے کیلئے موثر اقدامات ضروری‘ چودھری پرویز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (کو رٹ رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہیلتھ سسٹم ایسا ہو کہ ڈاکٹر باہر نہ جائیں بلکہ ہمارے دور کی طرح واپس آئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے صدر سلیمان حسیب چودھری کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے عہدیداروں پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کو بلاامتیاز صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے۔ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل ہونے چاہئیں اور انہیں بھی دل لگا کر مریضوں کی خدمت کرنی چاہیے۔سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صحت سمیت تمام شعبوں میں موجود خامیوں کو دورکرنا حکومت کا کام ہے۔یہ امر افسوسناک ہے کہ ینگ ڈاکٹر بیرون ملک ملازمت کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق وہ اپنے مستقبل کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ہسپتال میں جانے والے مریض کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ ان کی دلجوئی بھی ہونی چاہئے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ نہیں کہ ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہوں۔ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے مسائل و مطالبات کیلئے آئے روز ہڑتال پر ہوں۔ہیلتھ سسٹم کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے عہدیداروں نے ملاقات میں ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت اور ہسپتالوں کی حلات زار سے آگاہ کیا۔چوہدری پرویز الہی کو راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں 1122 سروسز میں مسائل سے آگاہ کیا گیا.۔ایم ٹی آئی قانون کے خلاف الائنس کے اراکین کے تحفظات سے آگاہ کیا اور وزیر صحت کی طرف سے ڈاکٹرز اور عملے کی ظالمانہ برطرفیوں کے خلاف پرامن حل پیش کرنے کی گزارش کی۔وفد میں وائس چیئرمین مسز روزینہ منظور، ڈاکٹر حامد بٹ، ڈاکٹر شہریار، ڈاکٹر سید محمود، ملک منیر احمد صدر پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف، شیخ محمد نصرت، ڈاکٹر جعفر نقوی، ڈاکٹر مدثر مرزا، ڈاکٹر حسنین احمد، ڈاکٹر سعود افضل، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر احتشام، ڈاکٹر نقاش، ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر مدثر سٹاف نرس زاہدہ، شبانہ، ثوبیہ، لبنیٰ یاسمین، فرزانہ یاسمین، شمشاد نیازی، نیلم شہزادی، شازیہ مجید، فاخرہ الیاس اور میڈم رضیہ شامل تھیں #
پرویز الٰہی