پنجاب: تمام پیف سکولز‘جیلیں سولر انرجی پر منتقل کرنیکا فیصلہ

  پنجاب: تمام پیف سکولز‘جیلیں سولر انرجی پر منتقل کرنیکا فیصلہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب کے تمام پیف سکولز اور جیلیں سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پیف کے تحت چلنے والے سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

ہوئے کہی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ارم بخاری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ڈاکٹر ختر ملک نے کہا کہ پیف کے تحت تقریباً سات ہزار سکول پنجاب میں تعلیم کے شعبہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہیں سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے پیف کے ساتھ جلد ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے محکمہ توانائی پنجاب بھر میں پیف اسکولوں کا انرجی آڈٹ کرے گا۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ محکمہ توانائی ملک کے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں ہے۔جلد پنجاب بھر کی جیلیں بھی سولر توانائی پر منتقل کردی جائیں گی۔

منتقل

مزید : ملتان صفحہ آخر