حکومت فلاپ‘ لیگی قائدین کیخلاف کارروائیاں بند کی جائیں‘ اویس لغاری
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکریٹری سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ریلیف دینے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کی قیمتوں میں آئے روزاضافہ نے غریب عوام کو خودکشیوں اور خود سوزیوں پر مجبور کردیا ہے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
(ن) لیگ کے قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جو پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی سٹی صدر و سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین، جنرل سیکریٹری و سابق ایم این اے شاہین شفیق سے کی گئی ملاقات میں کیا سردار اویس لغاری نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ کی پالیسیوں کو بحرانوں اور مسائل سے دوچار کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام ڈیڑھ سال کے دوران ہی موجودہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اویس لغٓری