معیشت تباہ‘ حکومت کی اقتصادی ٹیم فرار ہورہی ہے‘ لیاقت بلوچ

  معیشت تباہ‘ حکومت کی اقتصادی ٹیم فرار ہورہی ہے‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ۔ر) نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد اور میر پور میں ایک بار پھر اچھے موقف اور تقریرکا اظہار کیا ہے لیکن اتنا کافی نہیں حکومت تنہا ہے۔قومی قیادت اور پوری قوم کے شکوک شہبات کو ختم کرنے کے لیے قومی اتفاق رائے کی قومی کشمیر پالیسی اور سفارتی محاذ پر موثر سفارتی مہم کی حکمت (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

عملی طے کی جائے وگرنہ خالی اعلانات سے فائدئے کی بجائے نقصان ہوگا۔ لاک ڈاؤن کو187دن گزر گئے ا ب تو حکومت اور ریاست سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔وقت گزرنے کے ساتھ بھارت اپنے غاصبانہ قبضہ کو اور مضبوط کرتا جائے گا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیراعظم کی اپنی اقتصادی ٹیم ناکام اور ناکارہ ثابت ہوئی اب مانگے تانگے کی اقتصادی ٹیم معیشت کا کباڑہ کرکے فرار ہورہی ہے۔حکومت کو احساس نہیں کہ مہنگائی،بے روزگاری،افراط زر،یوٹیلٹی بلز میں ہوشریا اضافہ عوام کے لیے جان لیوا بن گیاہے۔مہنگائی اور بے روزگاری پر عوامی احتجاج کے مقابلہ میں حکومت مصنوعی اچھل کود سے جذبات کو سرد کر لیتی ہے لیکن یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔جماعت اسلامی مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت اور اسٹیٹس کو کے خاتمہ کے لیے ملک گیر تحریک چلائے گی۔عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا
لیاقت بلوچ