مہنگائی میں 17.58فیصد اضافہ‘ 16اشیاء مہنگی‘ غریبوں کی چیخیں

  مہنگائی میں 17.58فیصد اضافہ‘ 16اشیاء مہنگی‘ غریبوں کی چیخیں

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق6 فروری2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.58 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے16اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 8اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 27(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں لہسن،ویجیٹیبل گھی، گھی(کھلا)، کوکنگ آئل،چینی،پیاز،کیلا،چائیکاکپ، آگ جلانے والی لکڑی،ڈبل روٹی،خوردنی تیل،مٹن،دال مسور،چاول اری (6)،دال مونگ،گڑکی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر، انڈہ (فارمی)،آلو،ایل پی جی (سلنڈر)،آٹا،چکن (زندہ)، دال ماش،دال چناکی قیمتوں میں کمی جبکہ واشنگ سوپ،خشک دودھ،دال پلیٹ،بیف، چاول باسمتی(ٹوٹا)، ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول،موٹا لٹھا، بیف پلیٹ، جارجٹ، دودھ(تازہ)،الیکٹرک چارجز، انرجی سیور، دہی، صابن،سگریٹ، ماچس،چائے، نمک،لان(کپڑا)،گندم، سرخ مرچ (پسی ہوئی)،مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

چیخیں

مزید : ملتان صفحہ آخر